دنیا کے 60سب سے محفوظ شہر۔عالم اسلام کا نام و نشان نہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-08-2021
عالم اسلام خالی ہاتھ
عالم اسلام خالی ہاتھ

 

 

دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جن میں کسی مسلم ملک کا شہر شامل نہیں ہے۔ 

دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) نے چوتھی مرتبہ دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔ 

ان شہروں میں یورپی ملک ڈنمارک کا دارالحکومت کوپن ہیگن سرفہرست ہے۔ 

شمالی امریکی ملک کینیڈا کا تجارتی مرکز ٹورنٹو اس محفوظ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔ 

تیسرے نمبر پر سنگاپور سٹی کو محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ چوتھا نمبر آسٹریلین کمرشل حب سڈنی کا ہے۔

 حالیہ اولمپکس کا انعقاد کرنے والا جاپانی دارالحکومت ٹوکیو پانچویں درجے پر ہے۔

درجہ بندی کے اعتبار سے مسلم دنیا کا محفوظ ترین شہر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا داراحکومت ابوظبی ہے لیکن یہ اس فہرست میں 31ویں نمبر پر ہے۔ 

فہرست کے مطابق دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں میں کراچی کو بھی شامل کیا گیا جس کا نمبر 59واں ہے۔ ان شہروں کی درجہ بندی ایک سروے کی مدد سے کی گئی جس میں ان شہروں میں رہنے والوں سے وہاں موجود انفرااسٹرکچر، ڈیجیٹل سیکیورٹی، ذاتی سیکیورٹی، صحت کی سہولیات اور ماحولیاتی سیکیورٹی کے بارے میں سوالات کیے گئے تھے۔