اسرائیلی طیارے کو سعودی عرب سے گزرنے کی اجازت نہیں ملی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-05-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

ریاض

اسرائیل سے دبئی جانے والی اسرائیلی ایئرلائن کے طیارے کو سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ملی۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ایئرلائن کی پرواز کو سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور پرواز کو 5 گھنٹے تل ابیب میں انتظار کرنا پڑا۔

اسرائیلی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وجہ معلوم نہیں لیکن اسرائیلی وزارت خارجہ معاملے کو دیکھ رہی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹ میں اسرائیلی چینل کی اس پرانی رپورٹ کا حوالہ دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب نے اسرائیلی پروازوں کیلئے اپنی حدود بند کردی ہے۔

امارات اور اسرائیل کی تعلقات کی بحالی کے بعد سعودی عرب نے اسرائیلی طیاروں کو اپنی حدود سے گزرنے کی اجازت دی تھی۔ (ایجنسی ان پٹ )