الجزائرمیں جنگلاتی آگ سے مرنے والوں کی تعداد65 ہوگئی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
الجزائرمیں جنگلاتی آگ سے مرنے والوں کی تعداد65 ہوگئی
الجزائرمیں جنگلاتی آگ سے مرنے والوں کی تعداد65 ہوگئی

 

 

 

پیرس

شمالی افریقی ملک الجزائر میں لگی جنگلاتی آگ سے اموات کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق جنگلاتی آگ کے سبب مرنے والوں میں 28 فوجی بھی شامل ہیں جو جنگلاتی آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زیادہ تراموات الجزائر کے ضلع تزی اوزو میں رپورٹ ہوئی ہیں۔

دوسری جانب الجزائر کے وزیر داخلہ نے بیک وقت 50 مقامات پر لگنے والی جنگلاتی آگ کے پیچھے مجرمانہ ہاتھ کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

ملک میں جنگلاتی آگ سےمتاثرہ علاقوں سے عوام محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں جبکہ فائر فائٹرز اور فوج آگ پر قابو پانےکیلئے مشترکہ کوششیں کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ الجزائر میں پیر کی رات سے تقریباً 50 مقامات پر جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )