افغانستان کے صدر نے طالبان کو اقتدارمیں شرکت کی دعوت دی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-04-2021
 صدرافغانستان اشرف غنی
صدرافغانستان اشرف غنی

 

 

کابل

افغانستان کے بدلتے سیاسی حالات کے بیچ صدر اشرف غنی نے طالبان کو اقتدار میں شراکت داری کی پیشکش کی ہے۔

صدرافغانستان اشرف غنی نے کہا ہے کہ کوئی شخص جنگ اور تشدد کے ذریعے لوگوں پر اپنی خواہش نہیں تھوپ سکتا، یہی وقت ہے طالبان جنگ چھوڑدیں۔

انہوں نے کہا کہ پاور شیئرنگ کے لیےجمہوری عمل میں آئیں، افغانستان کو ایک بار پھر سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔

دوسری جانب امریکا اور نیٹو اتحادی ممالک نے افغانستان سے مزید فوجیں نکالنا شروع کردی ہیں۔ افغانستان میں امریکی و بیرونی افواج کے کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے کابل میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ غیر ملکی فوجیں روانگی کے لیے تیار ہیں اور یہ عمل شروع ہوچکا ہے۔

واضح رہےنیٹو نے یکم مئی سے افغانستان سے فوج نکالنے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جب کہ امریکا نے افغانستان سے مکمل انخلا کے لیے 11 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

(ایجنسی ان پٹ)