روس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دس افراد لاپتہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-08-2021
روس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دس افراد لاپتہ
روس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دس افراد لاپتہ

 

 

آواز دی وائس، ایجنسی

روس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دس افراد لاپتہ روس میں ایک ایم آئی-8 ہیلی کاپٹر جس میں 16 افراد سوار تھے، مشرقی علاقے کامچٹکا(Kamchatka) میں گر کر تباہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق حادثہ جمعرات کی صبح کو ہوا تاہم متعدد میڈیا کا کہنا ہے کہ نو افراد کو ڈھونڈ لیا گیا ہے اور 10 افراد لاپتہ ہیں۔ ہیلی کاپٹر ویتیاز ایرو(Vityaz-Aero) کمپنی کی ملکیت تھا اور یہ 13 مسافروں اور تین رکنی عملے کے ساتھ کامچٹکا جزیرہ نما کے جنوب میں ایک جھیل کے قریب مشکل سے اترا۔

تاہم روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے کے مطابق ہیلی کاپٹر ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ سے سیاحوں کو لے جا رہا تھا اور جھیل میں گر گیا۔ وزارت صحت کے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جائے وقوعہ پر نو افراد زندہ پائے گئے۔

خیال رہے کہ کہ کامچٹکا سیاحوں میں اپنے قدرتی حسن کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ ماسکو سے چھ ہزار کلومیٹر مشرق اور الاسکا سے تقریبا دو ہزار کلومیٹر مغرب میں ہے۔

حالیہ برسوں میں روسی ایوی ایشن کے حفاظتی معیارات میں بہتری آئی ہے تاہم حادثات میں پرانے جہاز اور ہیلی کاپٹر کا شامل ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔

گذشتہ ماہ جولائی2021 میں انتونوف این -26 جہاز کامچٹکا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں سوار تمام 28 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔