طالبان نے کیا خواتین کا ٹی وی چینل بند

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-09-2021
زن ٹی وی  بند
زن ٹی وی بند

 

 

کابل:طالبان نے ایک اور فیصلہ کیا جو اس بات کا اشارہ دے رہا ہے کہ طالبان ،اب بھی طالبان ہیں ،ان کی سوچ نہیں بدلی ہے۔ اب طالبان نے خواتین کے لیے مخصوص ٹی وی چینل کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

اس سے قبل طالبان نے خواتین کو غیر ضروری ملازمتوں سے ہٹا دیا تھا اور جہاں اشد ضرورت ہے وہیں خواتین کو رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

چینل کے لیے آخری اسائنمنٹ کور کرتی خاتون رپورٹر آب دیدہ ہوگئیں، افغان رپورٹر زہرہ کا کہنا ہے کہ صحافت میں دس سال معاشرے کے تلخ رویے کا سامنا کیا، لیکن آج کی صورتِ حال مختلف ہے۔

اس واقعے کے بعد افغانستان میں خواتین کے حقوق سے متعلق نئی بحث شروع ہوگئی۔