طالبان کا ایک اور ظلم : احتجاجی خواتین پر پھینکا مرچ کا اسپرے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-01-2022
 طالبان کا ایک اور ظلم : احتجاجی خواتین پر پھینکا مرچ کا اسپرے
طالبان کا ایک اور ظلم : احتجاجی خواتین پر پھینکا مرچ کا اسپرے

 


 کابل:کابل میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والے خواتین نے طالبان کی جانب سے کالی مرچوں کا اسپرے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں خواتین تعلیم اور ملازمت کے حقوق کے لیے احتجاج کررہی تھیں کہ اس دوران طالبان نے انہیں منتشر کرنے کے لیے کالی مرچوں کا اسپرے کردیا۔

 کابل یونیورسٹی کے سامنے کچھ خواتین کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس میں انہوں نے مساوات اور انصاف کی فراہمی کے نعرے لگائے جب کہ انہوں نے خواتین کے حقوق کے بینرز بھی اٹھارکھے تھے۔

ذرائع کے مطابق چند گاڑیوں میں سوار طالبان جنگجو علاقے میں پہنچے اور احتجاج کرنے والی خواتین کو منتشر کرنے کے لیے اسپرے کیا۔ 

احتجاجی خواتین کا کہنا تھا کہ تین گاڑیوں میں سوار طالبان جنگجوؤں نے انہیں احتجاج سے روکنے کے لیے ان پر کالی مرچوں کا اسپرے کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس کابل پر کنٹرول کے بعد طالبان کی جانب سے افغانیوں بالخصوص افغان خواتین پر متعدد پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔