شہری کابل ایئرپورٹ خالی کردیں: طالبان

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-08-2021
شہری کابل ایئرپورٹ خالی کردیں: طالبان
شہری کابل ایئرپورٹ خالی کردیں: طالبان

 

 

کابل

 طالبان نے ملک سے نکلنے کی امید لیے کابل ایئرپورٹ کے باہر منتظر افغان شہریوں کو یہ کہتے ہوئے اپنے گھروں کو واپس جانے کا کہا ہے کہ وہ کسی کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتے۔

ذرائع کے مطابق یہ پیشرفت اس واقعے کے ایک دن بعد ہوئی ہے جس میں طالبان جنگجوؤں کی مظاہرین پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اتوار کو طالبان کے کابل میں داخل ہونے کے بعد اگرچہ صورتحال پُر امن رہی تاہم بڑی تعداد میں شہریوں کے افغانستان سے نکلنے کے لیے کابل ایئرپورٹ کا رخ کرنے کی وجہ سے افراتفری دیکھنے میں آئی۔

نیٹو اور طالبان کے ایک عہدیدار کے مطابق ’اتوار سے اب تک ایئرپورٹ کے اطراف میں 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ ہلاکتیں فائرنگ اور افراتفری کی وجہ سے ہوئیں۔

طالبان کے عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’ہم ایئرپورٹ پر کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔