ہرات: مرکزی چوک پر لٹکائی گئی لاشیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-09-2021
ہرات: مرکزی چوک پر لٹکائی گئی لاشیں
ہرات: مرکزی چوک پر لٹکائی گئی لاشیں

 


ہرات: افغانستان کے صوبہ ہرات سے ایک سنسی خیز خبر آ رہی ہے،جہاں شہر کے مرکزی چوک پر  طالبان کی جانب سے کئی لاشوں کو کرین کی مدد سے لٹکا دیا گیا۔

ذرائع  کے چار لاشیں مرکزی چوک پر لائی گئیں اور تین کو عوامی نمائش کے لیے شہر کے دیگر حصوں میں لے جایا گیا۔

 ذرائع  نے کہا کہ طالبان نے چوک پر اعلان کیا کہ جس کی لاشیں ہیں، وہ چاروں افراد مختلف قسم کے جرائم میں مبتلا تھے، پولیس نے انہیں قتل کر دیا ہے۔

ہرات میں طالبان کے مقرر کردہ ضلعی پولیس سربراہ ضیاالحق جلالی نے بعد میں کہا کہ طالبان کے ارکان نے ایک باپ اور بیٹے کو بچا لیا جسے چار اغوا کاروں نے یرمغال بنا لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اغوا کاروں نے ایک طالبان اور ایک شہری کو زخمی کیا ہے جب کہ وہ چاروں مجرمین کراس فائرنگ میں مارے گئے۔

اس پر تبصرہ کرتے ہوئے نام نہ بتانے کی شرط پر ایک مقامی شخص نے کہا کہ ایسا لگتے ہے کہ پہلے والے طالبان کی واپسی دوبارہ ہوگئی ہے، وہی پرانے ظلم وستم کے دن دوبارہ لوٹ آئے ہیں۔