شام: امریکہ کے فوجی ٹھکانوں پرحملے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 04-01-2022
شام: امریکہ کے فوجی ٹھکانوں پرحملے
شام: امریکہ کے فوجی ٹھکانوں پرحملے

 

 

دمشق: شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دیرالزور میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق راکٹوں سے یہ حملہ پیر کو کیا گیا جس میں دیرالزور کے العمر نامی اسکوائر میں امریکہ کے فوجی اڈے پر کم سے کم 7 کاتیو شا میزائل اور 4 راکٹ داغے گئے جس کے بعد دھویں کے بادل چھا گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکہ کے فوجیوں نے اس حملے پر رد عمل دکھاتے ہوئے مغربی فرات پر بمباری کی۔ شام کے علاقے دیرالزور میں کنیکو سے معروف فوجی اڈے پر بھی گزشتہ ہفتے 2 راکٹ فائر کئے گئے تھے۔

دیرالزور کے مشرقی علاقے میں واقع اس فوجی اڈے پر گزشتہ ایک ماہ میں ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔

اس سے قبل ہونے والے حملے میں 9 راکٹ فائر کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ شام میں امریکہ کے فوجی ٹھکانے نہ صرف شام بلکہ علاقے کے مختلف ملکوں نیز پورے علاقے کے لئے بدامنی و عدم استحکام کا باعث بنے ہوئے ہیں ۔ (ایجننسی)