کالی کٹ:پریس ریلیز کے مطابق گرانڈ مفتی آف انڈیا اور جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے بانی ومہتم شیخ ابوبکر احمد نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم داتو سری انور بن ابراہیم سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں سماجی ہم آہنگی، اخوت و بھائی چارے کے فروغ، تعلیمی ترقی اور حدیث نبوی کی سند پر مبنی علمی روایت کو مستحکم کرنے سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران شیخ ابوبکر احمد نے ملائیشیا میں سماجی اتحاد، مذہبی و معاشرتی ہم آہنگی اور عوام کے درمیان بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے وزیرِ اعظم انور ابراہیم کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ اس کے علاوہ ملائیشیا میں سند کی بنیاد پر حدیث کے علمی مطالعے و تحقیق کے فروغ کے لیے وزیرِ اعظم کی حمایت پر بھی اظہارِ تشکر کیا۔

واضح رہے کہ دورۂ ملائیشیا کے دوران مفتی اعظم نے جامع ترمذی و شمائل محمدیہ کی بین الاقوامی کانفرنس، محفلِ شمائل محمدیہ اور حدیث سلسلۃ الذہب و ثلاثیات ائمہ کی کانفرنس میں شرکت کی۔جہاں عالمی سطح پر مذہبی رہنماں اور محدثین کی بڑی جماعت شریک ہوئی ۔ اس موقع پر متعدد علمی مجلس کی قیادت شیخ ابوبکر احمد نے کی ۔شیخ کے ہمراہ وفد مرکز بھی کئی نششتوں میں شریک اجلاس رہا ۔