سیالکوٹ سانحہ:سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والوں کی جان کوخطرہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سیالکوٹ سانحہ:سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والوں کی جان کوخطرہ
سیالکوٹ سانحہ:سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والوں کی جان کوخطرہ

 

 

سیالکوٹ: سیالکوٹ میں مشتعل افراد کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے دونوں افراد کو پولیس نے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق حفاظتی تحویل میں موجود دونوں افراد سے واقعے سے متعلق معلومات لی جا رہی ہیں۔

سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن شہری کی ہلاکت کے حوالے سے پولیس کا مؤقف بھی سامنے آیا ہے جس میں پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع تب ملی جب ہجوم نے سڑک بلاک کی۔ سیالکوٹ پولیس کے مطابق ریسکیو کو پہلی کال جی ٹی روڈ بلاک ہونے کی ملی، جس شخص نے کال کی اس نے بتایا کہ فیکٹری میں کچھ ہنگامہ ہو رہا ہے۔ سیالکوٹ پولیس نے بتایا کہ پولیس اہلکار فیکٹری کا گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ فیکٹری کے اندر موجود ہجوم فیکٹری کے مالک شہباز بھٹی کو بھی زد و کوب کر رہا تھا۔ سری لنکن منیجر نے غلط فہمی کا اظہار کر کے معذرت کی تھی: تحقیقات میں انکشاف سیالکوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری مالک کو مشکل سے ہجوم کے چنگل سے آزاد کرایا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ باہر سے مزید افراد بھی بڑی تعداد میں دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے۔ سیالکوٹ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ہجوم نے مین گیٹ کھولا اور سری لنکن منیجر کی لاش سڑک پر لے گئے، جہاں انہوں نے مقتول کی لاش جلا دی۔