شیخ ابوبکر احمد کی بحرین کے بادشاہ سے ملاقات

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-02-2025
شیخ ابوبکر احمد کی بحرین کے بادشاہ سے ملاقات
شیخ ابوبکر احمد کی بحرین کے بادشاہ سے ملاقات

 



کالی کٹ (عبدالکریم امجدی) 
بحرین کی دارالحکومت منامہ میں منعقدہ انٹرا اسلامک ڈائیلوگ کانفرنس میں ہندوستانی نمائندہ کی حیثیت سے گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے شرکت کی۔ جہاں بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی قیادت میں حکومت بحرین کے افسروں نے ہندوستانی وفد کا پُرتپاک خیر مقدم کیا۔یہ کانفرنس جامعہ الازہرمصر یونیورسٹی کے ساتھ بحرین کی وزارت اسلامی اور ابو ظہبی مسلم بزرگ کونسلرکے مشترکہ تعاون سے منعقد کئی گئی۔کانفرنس کا مقصدمسلم دنیا بھر میں افہام و تفہیم امن اور یکجہتی کو فروغ دینے میں ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔اس کانفرنس میں مسلم کمیونیٹی کو در پیش عصری چیلنجزوں سے نمٹنے اور بھائی چارہ کے رشتوں کو مضبوط کرنے کیلئے دنیابھر سے علما،مذہبی رہنماں اور مفکرین شریک ہوئے ہیں۔کانفرنس میں اسلامک ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے،بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور دنیا بھر میں مسلمانوں کو متاثر کرنے والے مسائل کے حل پر بات چیت ہوئی۔
ملیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر انور ابراہیم،الازہر کے گرانڈ امام ڈاکٹر احمد طیب،قزاکستان کے پارلیمانی اسپیکر مولن ازمبیوعالمی اتحاد کے عنوان پر خطاب کرینگے۔کیرل سے بدرالسادات جامعہ معدن کے چیئرمین سید ابراہیم خلیل البخاری بھی شرکت کر رہے ہیں۔
فوٹو کیپشن: گرانڈمفتی آف نڈیا شیخ ابوبکر حمد بحرین میں منعقدہ بین الاسلامی ڈائیلاگ کانفرنس کے موقع پر بحرین کے بادشاہ سے ملاقات کرتے ہوئے،تصویر میں دیگر مندوبین بھی دیکھے جاسکتے ہیں