یمن: اقوام متحدہ کے متعدد عملے کا اغوا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 13-02-2022
یمن کے شہر ابیان میں اقوام متحدہ کے متعدد عملے کو اغوا کر لیا گیا
یمن کے شہر ابیان میں اقوام متحدہ کے متعدد عملے کو اغوا کر لیا گیا

 

 

صنعاء: یمن پریس ایجنسی (وائی پی اے ) کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی یمن میں اقوام متحدہ کے چھ کارکنان کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے عملے (پانچ یمنی اور ایک بلغاریائی شہری) کو جمعہ کے روز صوبہ ابیان سے اغوا کر لیا گیا۔

مقامی ذرائع نے ہفتے کے روزوائی پی اے کو بتایا کہ اغوا کار اقوام متحدہ کے کارکنوں کو نامعلوم مقام پر لے گئے۔

ابھی تک کسی نے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق القاعدہ کی ایک مقامی شاخ (روس میں کالعدم دہشت گرد گروپ) اس اغوا کے پیچھے ہو سکتی ہے۔

وائی پی اے کے مطابق بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی نے اعلان کیا کہ اس نے گزشتہ سال یمن کے شہر ابیان میں امدادی تنظیم کی دو گاڑیوں کو نامعلوم دہشت گردوں کی طرف سے لوٹ لینے کے بعد انسانی بنیادوں پر کارروائیاں معطل کر دی تھیں۔ (ایجنسی)