سعودی عرب: دو لاکھ 99 ہزار عازمین حج مدینہ پہنچ گئے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 29-06-2022
سعودی عرب: دو لاکھ 99 ہزار عازمین حج مدینہ پہنچ گئے
سعودی عرب: دو لاکھ 99 ہزار عازمین حج مدینہ پہنچ گئے

 

 

ریاض: سعودی وزارت حج اور عمرہ کے مطابق رواں سال حج کی ادائیگی کے لئے دو لاکھ 99 ہزار 911 عازمین حج بذریعہ فضائی اور بحری سفر مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ سعودی وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق حج فلائٹوں کی شروعات سے اب تک مدینہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دو لاکھ 41 ہزار 859 اور 45 ہزار 824 عازمین زمینی بارڈر کراسنگ سے مدینہ پہنچے ہیں۔

سعودی اعداد وشمار کے مطابق  سب سے زیادہ تعداد بنگلہ دیشی عازمین کی ہے جن کی تعداد 12 ہزار 901 ہے، ان کے بعد 10 ہزار 216 نائجیرین عازمین، آٹھ ہزار 350  ہندوستانی عازمین اور چھ ہزار 494 ایرانی عازمین شامل ہیں

گزشتہ روز تک مدینہ سے مکہ جانےوالے عازمین حج کی تعداد دو لاکھ پانچ ہزار 49 ہے جبکہ 94 ہزار 837 عازمین ابھی تک مدینہ ہی میں موجود ہیں