سعودی عرب: رمضان کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ ہفتے کو ہوگا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-04-2022
سعودی عرب: رمضان کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ ہفتے کو ہوگا
سعودی عرب: رمضان کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ ہفتے کو ہوگا

 

 

ریاض : سعودی عرب میں رمضان جمعے کو رمضان کا چاند نظر آگیا ہے، سنیچر 2 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔ سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی نے بیان میں کہا کہ سنیچر دو اپریل 2022 کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہے۔

سپریم کورٹ کے ماتحت رویت ہلال کے ادارے نے مملکت میں رمضان کا چاند نظر آنے کی توثیق کر دی ہے۔ امارات اور قطرمیں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا ہے۔ امارات الیوم کے مطابق امارات اور قطر کی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سنیچر دو اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔ علاوہ ازیں الشرق الاوسط کے مطابق سلطنت عمان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔