سعودی عرب :مساجد میں سحر و افطار اور اعتکاف معطل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
وبا کےسبب زبردست احتیاط
وبا کےسبب زبردست احتیاط

 

 

ریاض: سعودی عرب میں مساجد میں سحر و افطار اور اعتکاف معطل کردیا گیا، نماز تراویح سے متعلق وزارت کی جانب سے بیان جاری کیا جائے گا۔۔عودی عرب میں وزارت اسلامی امور دعوت و رہنمائی نے رمضان المبارک کے دوران مساجد میں اعتکاف، اجتماعی سحری و افطار پر پابندی عائد کردی۔

وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کا بیان جاری کیا گیا ہے جو کئی ہدایات پر مشتمل ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی تمام مساجد میں وہ چھوٹی ہوں یا جامع مسجد ہوں اجتماعی افطار اور سحر پر پابندی رہے گی، اجتماعی افطار اور سحر کے دسترخوان مساجد کے اندر لگائے جائیں گے اور نہ مساجد کے ماتحت کسی عمارت یا احاطے میں لگائے جاسکیں گے۔

سعودی عرب کی تمام مساجد میں رواں سال اعتکاف کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ وزارت اسلامی امور نے عید کی نماز ادا کرنے کے لیے عید گاہوں اور مساجد کی تعداد میں توسیع کی ہے، رواں سال ایسی مساجد میں بھی عید کا دوگانہ ادا کیا جائے گا جہاں جمعے کی نماز نہیں ہوتی۔وزارت اسلامی امور کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تراویح اور تہجد کے حوالے سے ہدایات بعد میں جاری کی جائیں گی۔