سعودی عرب:ویکسین لگوانے سے انکار،محکمہ صحت کے اہلکاروں کیخلاف ایکشن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-04-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

ریاض

سعودی محکمہ صحت کے اہلکاروں کی جانب سے کوروناویکسین لگوانے سے انکار پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق سعودی محکمہ صحت جدہ کے عملے کے کئی اہلکاروں نے بغیر کسی معقول جواز کے کورونا ویکسین کی خوراکیں لینے سے منع کردیا تھا جس پر محکمے نے ایکشن لیا،

محکمہ صحت جدہ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ بات نوٹ کی گئی تھی کہ اہلکار کوروناویکسین لینے سے گریز کررہے ہیں۔

(ایجنسی ان پٹ )