سعودی عرب: اذان دینے پر تنازع، موذن اور نمازی قتل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-04-2021
ایک المناک واقعہ
ایک المناک واقعہ

 

 

ریاض : سعودی عرب کے شمال مغربی شہر تبوک میں اذان دینے کے تنازع پر مسجد کے موذن اور نمازی کو قتل کر دیا گیا۔ تبوک پولیس کا کہنا ہے کہ موذن اور شہری کے درمیان فجرکی اذان دینے پر تلخ کلامی ہوئی، جھگڑا اس بات پر ہوا کہ فجر کی اذان کون دے گا۔پولیس کے مطابق ملزم نے طیش میں آکر موذن اور ایک شخص پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا جس سے دونوں جان کی بازی ہار گئے۔ترجمان تبوک پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد میں موذن اور نمازی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔