غزہ کے نامور سائنسدان سفیان طیبہ اسرائیلی حملے میں ہلاک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 03-12-2023
غزہ کے نامور سائنسدان سفیان طیبہ اسرائیلی حملے میں ہلاک
غزہ کے نامور سائنسدان سفیان طیبہ اسرائیلی حملے میں ہلاک

 

غزہ : غزہ پر اسرائیلی حملے اب دنیا کو ہلا رہے ہیں،ہلاکتوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہورہا ہے ۔ اس دوران ایک اور بری خبر آئی ہے کہ میں غزہ سے تعلق رکھنے والے نامور سائنسدان سفیان طیبہ بھی ہلاک ہوگئے ہیں ہوگئے۔  غزہ میں ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنی جارحیت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر فلسطینیوں کا قتل عام شروع کردیا ہے۔غزہ میںماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی کے دوران عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد گزشتہ 2 روز میں اسرائیلی فوج نے 400 سے زائد حملے کرکے 300 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ شہر کے الفلوجہ ٹاؤن میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں فلسطین کے مشہور اور نامور سائنسدان سفیان طیبہ بھی ہلاک  ہوگئے۔

سفیان طیبہ کی شہید ہونے کی تصدیق فلسطین کی وزارت تعلیم نے بھی کی ہے ۔سفیان طیبہ کے ساتھ اسرائیلی حملے میں ان کی فیملی بھی شہید ہوگئی ہے۔

سفیان طیبہ اسلامک یونیورسٹی آف غزہ کے صدر تھے اور طبیعیات (فزکس) اور اطلاقی ریاضی میں سرکردہ محقق تھے۔