منیلا
جنوبی فوجی فلپائن میں اتوار کے روز 92 فوجیوں پر مشتمل فوج کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ اطلاعات ہیں اس حادثہ میں کم سے کم فوج17 جوان ہوگئے ہیں۔ پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق ، فلپائن کے وزیر دفاع ڈیلفین لورین زانا نے ایک بیان میں کہا کہ مجموعی طور پر 17 لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں اور 40 افراد کو بچا لیا گیا۔ فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ لاک ہیڈ سی 130 نامی طیارے میں لینڈنگ کے دوران خرابی ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ’’ریسکیو کی کوششیں جاری ہیں‘‘۔ تصویروں میں صوبہ سولو کے پٹیکول کے مقام پر درختوں کے درمیان طیارے کے ملبے سے آگ اور دھواں نکلتے دیکھا گیا جہاں فوج نے طویل عرصے سے باغیوں کا مقابلہ کیا تھا۔
لورینزنا نے اس سے قبل رائٹرز کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں 92 افراد سوار تھے جن میں 3 پائلٹ اور عملے کے 5 افراد شامل تھے۔ مسلح افواج کے سربراہ سیریلو سوبیجنا نے صحافیوں کو بتایا کہ گر کر تباہ ہونے والے طیارے سے کم از کم 40 افراد کو بچایا گیا اور اب ان کا علاج کرایا جارہا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )