امریکہ میں گرمی کا قہر جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-07-2021
علامتی تصویر
علامتی تصویر

 

 

 ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں گذشتہ ایک ہفتہ میں گرمی نے خطرناک صورت حال اختیار کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکہ میں میں گذشتہ ایک ہفتہ میں 116 افراد گرمی کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ امریکا کی متعدد ریاستوں میں ان دنوں سخت گرمی ہے۔ جس کی وجہ گرمی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی میں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ آج درجہ حرارت 56 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان بتایا جا رہا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ ڈیتھ ویلی کا درجہ حرارت 1913 میں 56 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا، اب سو برسوں کے بعد درجہ حرارت تقریباً وہیں تک پہنچ چکا ہے۔

شدید گرمی کی وجہ سے متعدد فلائٹس کو جزوی طور پر کینسل کر دیا گیا ہے۔