ایک عمرے کے دس دن بعدہی دوسرے عمرے کی اجازت:سعودی حکام

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 05-01-2022
ایک عمرے کے دس دن بعدہی دوسرے عمرے کی اجازت:سعودی حکام
ایک عمرے کے دس دن بعدہی دوسرے عمرے کی اجازت:سعودی حکام

 

 

الریاض: سعودی عرب کے حکام نے ایک عمرے کے فوری بعد دوسرے عمرے کی سہولت ختم کردی

سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق اب ایک عمرے کے بعد 10 روز کا وقفہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے

حکام کے مطابق 10روز سے کم وقفے پرعمرے کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

سعودی عرب کے حکام نے یہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

خیال رہے ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز دنیا بھر میں ایک بارپھر انتہائی تیزی سے بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔ (ایجنسی)