دیکھئے:کس نے اور کیسے مارافرانسیسی صدرمیکرون کے منھ پرتھپڑ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-06-2021
کیسے پڑا تھپڑ
کیسے پڑا تھپڑ

 

 

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون وبا میں کمی کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے پر جنوب مشرقی علاقے ڈروم کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے ریستورانوں کے مالکان اور طلبا سے ملاقات کی تھی۔

 ایمانوئیل میکرون جیسے ہی ایک عمارت سے باہر نکلے تو سامنے موجود افراد نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا جس پر صدر نے آگے بڑھتے ہوئے ٹی شرٹ پہنے اور ماسک لگائے نوجوان سے ہاتھ ملایا۔

 نوجوان نے ہاتھ ملاتے ہی صدر ایمانوئیل میکرون کے منہ پر تھپڑ جڑ دیا۔ صدر اس اچانک حملے سے گھبرا گئے اور حواس باختہ ہوگئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے فوراً صدر کو نوجوان سے دور کیا۔ اس دوران وہ نوجوان میکرون اور ان کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگاتا رہا۔

پولیس نے صدر ایمانوئیل میکرون کو تھپڑ مارنے کے جرم میں دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔