پاکستان: اندرونی عناصر اور بیرونی قوتوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے: آرمی چیف

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 30-05-2023
پاکستان: اندرونی عناصر اور بیرونی قوتوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے: آرمی چیف
پاکستان: اندرونی عناصر اور بیرونی قوتوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے: آرمی چیف

 

اسلام آباد:  پاکستان کا سیاسی طوفان جاری ہے، تحریک انصاف پارٹی کے لیڈران کی گرفتاری اور رہائی کے درمیان وفاداری کی تبدیلی کا کھیل جاری ہے- اب پاکستان فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور اس کی فوج کے نہ ٹوٹنے والے رشتے میں دراڑ ڈالنے اور اسے کمزور کرنے کی لا حاصل کوششیں کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یہ بات کوئٹہ گیرژن کے دورے کے موقع پر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں افسروں سے خطاب میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ’عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے اندرونی عناصر اور بیرونی قوتوں کے درمیان گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے۔
’عوام نے مسلح افواج کے لیے اپنی منفرد محبت سے دشمن کے مذموم عزائم کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔