پاکستان تمام مسلح گروہوں کے خلاف کارروائی کرے: امریکہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-10-2021
 امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین
امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین

 

 

واشنگٹن ڈی سی: پاکستان کے گھناونے کھیل کے سبب اب ایک  بار پھر امریکہ نے پاکستان کی رسی کسنی شروع کردی ہے۔ افغانستان میں پس پر دہ آئی ایس آئی کی سازشوں کے سبب امریکہ کو آج یہ ناکامی دیکھنے کو ملی ہے۔ ۔پاکستان کے مسلح جنگجو گروپوں کی پشت پناہی اور حمایت  نے دنیا کے لیے ایک بحران پیدا کردیا ہے۔لیکن ان جمریکہ کا صبر بھی جواب دے رہا ہے۔ اب امریکہ کی نائب وزیر خارجہ نے اپنے دورہ اسلام آباد سے قبل پاکستان سے تمام مسلح  گروہوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین کا کہنا تھا کہ ’ہم پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مضبوط شراکت چاہتے ہیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ پاکستان بغیر کسی فرق کے تمام عسکریت پسند اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔امریکہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان ملک کے اندر اور باہر موجود مسلح گروپوں  کے ساتھ مفاہمت کی کوششیں کر رہا ہے۔

امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سات اور آٹھ اکتوبر کو اپنے دورہ پاکستان میں پاکستانی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گی۔ یاد رہے پاکستان کو افغانستان میں ڈبل گیم کھیلنے کے امریکی الزامات کا سامنا رہا ہے۔امریکی نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم دونوں ممالک نے دہشت گردی سے سخت نقصان اٹھایا ہے اور ہم تمام علاقائی اور عالمی خطرات کو ختم کرنے کے لیے مل جل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 وینڈی شرمین اس وقت سوئٹرزلینڈ میں موجود ہیں۔ اپنے اس دورے میں وہ بھارت اور ازبکستان کا دورہ بھی کریں گی۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان جو امریکہ کی فوجی کارروائیوں کے مخالف رہے ہیں، نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی حکومت کی پاکستانی طالبان سے ہتھیار ڈالنے کی بابت بات چیت ہوئی ہے۔

عمران خان نے دنیا کو افغان طالبان کے ساتھ رابطے رکھنے اور معاشی مدد دینے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ یاد رہے امریکہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کی مخالفت کر رہا ہے۔ وینڈی شرمین نے افغانستان میں شمولیتی حکومت کے حوالے سے پاکستان کے مطالبے کی بھی تعریف کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں پاکستان کا اہم کردار دیکھتے ہیں۔