پاکستان:یوم آزادی پر فائرنگ کے متعددواقعات،ایک کی موت،ستائیس زخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-08-2021
پاکستان:یوم آزادی پر فائرنگ کے متعددواقعات،ایک کی موت،ستائیس زخمی
پاکستان:یوم آزادی پر فائرنگ کے متعددواقعات،ایک کی موت،ستائیس زخمی

 

 

کراچی

آج پاکستان میں یومِ آزادی کی تقریبات منائی جارہی ہیں۔اس موقع پر کراچی شہرِ کے کئی علاقوں میں رات گئے کی گئی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے کے باعث 27 افراد زخمی ہوئے جبکہ شاہ فیصل کالونی میں گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق بھی ہوا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں 5 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق شہریوں کو گولیاں لگنے کے واقعات کورنگی، شاہ فیصل کالونی، برنس روڈ، پاپوش نگر، سٹی کورٹ، میٹرو ویل خیبر چوک، ایف سی ایریا، اورنگی اور بغدادی کے علاقوں میں پیش آئے۔ (ایجنسی ان پٹ)