پاکستان:عمران خاں کو گھر میں نظربند کرنے کی تجویز

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-05-2023
پاکستان:عمران خاں کو گھر میں نظربند کرنے کی تجویز
پاکستان:عمران خاں کو گھر میں نظربند کرنے کی تجویز

 

لاہور:حکومت کو عمران خان کو حراست میں لینے کی تجویز دی گئی ہے۔ عمران خان کو زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ میں نظر بند کیا جائے گا اورعمران خان کی نظر بندی کے دوران کسی کو ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پی پی آئی کے مطابق عمران کو اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے اور انٹرنیٹ پر تقاریر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ نظر بندی کے حکم کے بعد عمران کی رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار دے دیا جائے گا۔

اس بیچ پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کے قریبی حلقوں کا دعویٰ ہے کہ ان پر 9 مئی کے واقعات کے پیش نظر پی ٹی آئی چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ وہ اور ان کا بیٹا مونس الٰہی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، تاہم انہوں نے کہا تھا کہ ان کی ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعظم کے دفاتر کے ساتھ ساتھ فوج کا بھی احترام کیا جائے۔