پاکستان:پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
پاکستان:پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ
پاکستان:پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ

 

 

اسلام آباد: حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 27 مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا۔ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا جمعرات کی رات کو پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 179 روپے، 86پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 174 روپے 15 پیسے ہوجائے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ’پیٹرولیم مصنوعات کے لیے عوام پر کچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر ہوگیا، پٹرول پر سبسڈی کا امیر اور غریب دونوں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

‘ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 15 دن میں 55 ارب روپے کا نقصان برداشت کر چکے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ’عمران خان کے فارمولا پر جاوں تو پیٹرول205روپے لیٹر ہو جائے گا۔‘ ان کے مطابق ’پیٹرول کی قیمت میں اضافہ سے روپے کو استحکام ملے گا۔‘ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عوام پر کسی بھی قسم کا بوجھ ڈالنا ہمارے لیے مشکل فیصلہ تھا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 155 روپے 56 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 148 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کے باوجود حکومت اب بھی ڈیزل پر فی لیٹر پر 56 روپے سبسڈی دے رہی ہے۔ ’عمران خان کی حکومت معاشی بارودی سرنگیں بچھا کرگئی ہے۔‘ ’آج بھی 30 روپے فی لیٹر قیمت بڑھانے کے بعد ڈیزل پر حکومت 56 روپے 71 پیسے اور پیٹرول پر 37 روپے 84 پیسے سبسڈی دے دہی ہے۔‘ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے اوت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے بغیر اس کا قرض نہیں مل سکتا۔

ان کے مطابق پیٹرول کی قیمت نہ بڑھاتے تو روپیہ مسلسل گر رہا تھا اور مزید گر جاتا۔ ’سابق حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث آج ملک کو مہنگائی کا سامنا ہے۔‘ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ’یہ ریاست کے لیے صحیح فیصلہ ہے۔

اس سے سیاسی نقصان ہوتا ہے تو ہوجائے۔‘ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا کہا تھا۔ ’لیکن میں آئی ایم ایف کو قصوروار نہیں کہوں گا۔ مجھے دنیا کا کوئی ایسا ملک دکھائیں جو ایک لیٹر پٹرول پر 86 روپے سیسڈی دیتا ہوں۔

‘ ’پیٹرول پر سبسڈی کا امیر اور غریب طبقہ دونوں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ جس قیمت پر ہم پیٹرول خرید رہے ہیں اس سے بھی کم قیمت پر ہم عوام کو پیٹرول اور ڈیزل دے رہے ہیں۔‘ مشیر خزانہ کے مطابق ’غریب لوگوں سے پیسہ لے کر امیر لوگوں کی جیب میں ڈالنا کہاں کا انصاف ہے۔‘