پاکستان: جج سمیت پورے خاندان کا قتل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
لاقانونیت کی انتہا
لاقانونیت کی انتہا

 

 

پاکستان کے خیبرپختون خوا کے ضلع صوابی کے انبار انٹرچینج کے قریب انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں آفتاب آفریدی، اہلیہ اور دو بچے ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے گھات لگا کر جج پر قاتلانہ حملہ کیا، جس میں اُن کے دو محافظ بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق جج آفتاب آفریدی سوات سے اسلام آبادجا رہےتھے، جب وہ انٹرچینج کے قریب پہنچے تو نامعلوم افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر جج، اہلیہ اور دونوں بچوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کی۔ واقعے کے بعد پولیس اور حساس ادارے کے دیگر اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں انہوں نے واقعے کے مقام کو سیل کیا اور وہاں سے شواہد اکھٹے کیے۔ پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے اطراف میں سرچ آپریشن کا آغاز بھی کردیا۔ آفتاب خان آفریدی کو دو ماہ قبل سوات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بطور جج تعینات کیا گیا تھا۔