پاکستان: سڑک کی تعمیر کے دوران فائرنگ،9 ہلاک، 16 زخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 20-09-2021
پاکستان: سڑک کی تعمیر کے دوران فائرنگ،9 ہلاک، 16 زخمی
پاکستان: سڑک کی تعمیر کے دوران فائرنگ،9 ہلاک، 16 زخمی

 

 

آواز دی وائس، ایجسنی

پاکستانی ریاست خیبرپختونخواہ کے ضلع دیربالا کے کے علاقے براول میں سڑک کی تعمیر ہو رہی تھی، جہاں تنازع ہوگیا اور آپس میں فائرنگ ہوگئی۔ جس میں 9 افراد موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر 16 زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دیر بالا کے علاقے براول میں گانو چم کے مقام پر سڑک کی تعمیر کے تنازع کے حل کے لیے فریقین کے درمیان جرگہ جاری تھا کہ اس دوران جھگڑا ہوگیا، دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو دیر منتقل کردیا گیا، جہاں عملے نے 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 16 زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔