ترگت کی شادی میں پاکستان دیوانہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-08-2022
ترگت کی شادی میں پاکستان دیوانہ
ترگت کی شادی میں پاکستان دیوانہ

 

 

اسلام آباد۔انقرہ: معروف ترک سیریز ارطغرل غازی میں ترگت کا اہم کردار نبھانے والے خوبرو ترکش اداکار چنگیز کوسکن نے شادی کرلی۔

اداکار کی شادی کی تقریب کی تصاویر ارطغرل یعنی انگین آلتان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں جس میں ان کے ہمراہ دلہا اور ساتھ بامسی اور دوحان موجود ہیں۔

ساتھ ہی انگین نے چنگیز کوسکن کو مبارکباد بھی پیش کی۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کے ہمراہ ان کی دلہن روایتی سفید میکسی پہنے ہوئے ہیں۔ اس شادی پر ترکی اور پاکستان میں خوشی کا ماحول ہے۔