پاکستان:نماز جنازہ کے دوران گولی باری میں آٹھ افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-09-2021
پاکستان:نماز جنازہ کے دوران گولی باری میں آٹھ افراد ہلاک
پاکستان:نماز جنازہ کے دوران گولی باری میں آٹھ افراد ہلاک

 

 

اسلام آباد: پاکستان کی ریاست خیبر پختونخوا کے ضلع لوور ڈیر میں نماز جنازہ کے دوران گولی باری میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی جبکہ 15 دیگر زخمی ہو گئے.

۔ دنیا نیوز براڈکاسٹر نے جمعرات کی دیر رات اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عوام کے دو گروہ کے درمیان زمین کے تنازعہ کی بابت نماز جنازہ کے دوران گولی باری ہوئی۔

گولی باری میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ دیگر 15 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو قریب کے اسپتال میں داخل کروایا گیا جن میں 10 کی حالت سنگین ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )