پاکستان: ہندوستانی ہائی کمیشن کے علاقے میں نظر آیا ڈرون

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 02-07-2021
پاکستان: ہندوستانی ہائی کمیشن کے علاقے میں نظر آیا ڈرون
پاکستان: ہندوستانی ہائی کمیشن کے علاقے میں نظر آیا ڈرون

 

 

نئی دہلی

جموں و کشمیر کے علاقے جموں میں فوجی ٹھکانوں پر ڈرون حملوں کی اطلاعات کے درمیان یہ سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ جموں کے فضائی اڈے پر حملے کے وقت پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن کی عمارت کے اندر بھی ڈرون کی دراندازی ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ہفتے کی شب اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے رہائشی حصے میں ایک ڈرون نظر آیا جب جموں میں ہوائی اڈے پر حملہ ہوا۔ اس وقت ایک پروگرام چل رہا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس واقعہ کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ہندوستان نے نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے افسران سے بات کی ہے اور اپنی سکیورٹی کے حوالہ سے خدشات سے آگاہ کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان میں ہندوستانی مشن میں کوی ڈرون دیکھا گیا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )