پاکستان: خیبر پختونخوا میں جھڑپیں، 16 شدت پسند اور 2 فوجی ہلاک

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 14-11-2026
پاکستان: خیبر پختونخوا میں جھڑپیں، 16 شدت پسند اور 2 فوجی ہلاک
پاکستان: خیبر پختونخوا میں جھڑپیں، 16 شدت پسند اور 2 فوجی ہلاک

 



پشاور: پاکستان کے شورش زدہ شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر پاکستانی فوج کی کارروائیوں کے بعد ہونے والی مختلف جھڑپوں میں 16 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے، جبکہ دو فوجی اہلکار بھی مارے گئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق علی خیل میں ایک فوجی آپریشن کے دوران 12 شدت پسند ہلاک ہوئے، جبکہ شمالی وزیرستان کے میر علی اور دتہ خیل میں دو، دو شدت پسند مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں میں پاکستانی طالبان سے وابستہ دو افغان شہری بھی شامل ہیں۔

پاکستانی فوج تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لیے ’فتنۃ الخوارج‘ کی اصطلاح استعمال کرتی ہے۔ فوج کے مطابق ان جھڑپوں کے دوران دو فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے، جن کی شناخت 43 سالہ حوالدار عصمت علی اور 32 سالہ نائیک آفتاب علی کے طور پر کی گئی ہے۔