پاکستان: یوم عاشورہ کے جلوس میں دھماکے میں تین ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
بہاولنگر: بم دھماکے میں تین ہلاک، 50 زخمی
بہاولنگر: بم دھماکے میں تین ہلاک، 50 زخمی

 


بہاولنگر، پنجاب

پاکستان کے  صوبہ پنجاب کے شہر بہاولنگر میں آج 19 اگست 2021 کو بروز جمعرات کو 10 محرم کے سلسلے میں نکالے گئے جلوس میں دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

پاکستان شعیہ کمیونٹی کے رہنما ظہیر حسن نے کہا کہ اس بم  دھماکہ  میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ  سٹی پولیس افسر محمد اسد اور ایک شیعہ رہنما خاور شفقت نے بم دھماکے کی تصدیق کی ہے۔

یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب عاشورہ کے موقع پر ماتمی جلوس مہاجر کالونی کے گنجان محلے سے گزر رہا تھا۔

اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے شیعہ کمیونٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کے دیگر حصوں میں نکالے جانے والے جلوسوں کی سکیورٹی مزید بڑھائے۔

 

حکام نے عاشورہ کے موقع پر ملک بھر میں موبائل فون سروس معطل کر رکھی ہے، اس لیے واقعے کی تفصیلات کی تصدیق میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اور ایمبولینسیں بم دھماکے کے مقام کی طرف روانہ ہیں جبکہ سڑک پر کئی زخمی افراد بھی مدد کے منتظر دیکھے گئے۔