پاکستان : امریکی سیاح کو بے ہوشی کی دوا پلانے کا واقعہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-08-2021
امریکی شہری سنتھیا رچی
امریکی شہری سنتھیا رچی

 

 

اسلام آباد : پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد میں امریکی شہری سنتھیا رچی کی بے ہوشی کے معاملے پر پیش رفت سامنے آئی ہے، سنتھیارچی کا کہنا ہے کہ انہیں نشہ آور چیز دی گئی تھی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سنتھیا رچی کا پولی کلینک اسپتال میں علاج جاری ہے، انہیں بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا تھا۔ اسلام آباد میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی آئی سی یو منتقل اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سنتھیا رچی کا معدہ واش کردیا گیا ہے۔

معدے سے نکلنے والا مواد تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوادیا گیا۔ رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی پراسرار طور پر بے ہوش ہوگئی تھیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طبیعت نہ سنبھلنے پر اُنہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔