بیان کے مطابق اجیت ڈوبھال نے مئی 2026 میں ویتنامی صدر کے ہندوستان کے تاریخی سرکاری دورے کو بھی یاد کیا اور ہندوستان۔ویتنام توسیع شدہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے میں ان کے مستقل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ مئی میں ویتنامی صدر کے ہندوستان کے سرکاری دورے کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کو باضابطہ طور پر توسیع شدہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے درجے تک پہنچایا گیا تھا۔
Trong chuyến thăm Việt Nam gần đây, Cố vấn An ninh Quốc gia Ấn Độ Ajit Doval đã chào xã giao Ngài Tô Lâm, Tổng Bí thư Ban Chấp hành Trung ương Đảng Cộng sản Việt Nam, Chủ tịch nước Việt Nam. Ông đã chuyển lời thăm hỏi của Thủ tướng Ấn Độ tới Tổng Bí thư, Chủ tịch nước Tô Lâm, đồng thời thông báo kết quả các cuộc gặp trong khuôn khổ chuyến thăm. Cố vấn An ninh Quốc gia Ấn Độ nhắc lại chuyến thăm cấp Nhà nước mang tính cột mốc của Tổng Bí thư, Chủ tịch nước tới Ấn Độ vào tháng 5 năm 2026 và cảm ơn Tổng Bí thư, Chủ tịch nước đã luôn ủng hộ việc củng cố Quan hệ Đối tác Chiến lược Toàn diện Tăng cường 🇮🇳-🇻🇳. [Ảnh tư liệu] ~~~ During his recent visit to Viet Nam, NSA Ajit Doval called on H. E. Mr. To Lam, General Secretary of the Central Committee of the Communist Party of Viet Nam (CPV) and State President of Viet Nam. He extended greetings of Prime Minister of India to President To Lam, and briefed him on the meetings during the visit. NSA recalled the landmark State Visit of the General Secretary to India in May 2026 and thanked him for his continued support in strengthening the 🇮🇳-🇻🇳 Enhanced Comprehensive Strategic Partnership. [file photo]
— India in Vietnam (@AmbHanoi) November 3, 2026
اس سے قبل پیر کو قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال نے ہنوئی میں تاریخی کوان سو پگوڈا کا دورہ کیا۔ وہاں پگوڈا کے قائم مقام نائب صدر اور سربراہ مذہبی پیشوا تھچ تھانہ نیو اور ویتنام بدھسٹ سنگھا کے نائب صدر اور جنرل سکریٹری تھچ ڈک تھیئن نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اجیت ڈوبھال نے ویتنام کے وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن لی ہوائی ترنگ سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران 2027 میں ہندوستان اور ویتنام کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ منانے کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ویتنام میں ہندوستانی سفارت خانے نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان۔ویتنام توسیع شدہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے جذبے کے تحت اس تاریخی موقع کو یادگار بنانے کے مختلف طریقوں پر گفتگو کی۔قومی سلامتی مشیر نے ویتنام کے وزیر برائے عوامی تحفظ اور سینئر لیفٹیننٹ جنرل لیونگ تام کوانگ سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان سلامتی کے شعبے میں تعاون اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہندوستانی سفارت خانے کے مطابق دونوں جانب سے سلامتی کے شعبے میں جاری تعاون کا جائزہ لیا گیا اور اسے مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت پر بھی خیالات کا تبادلہ ہوا۔اجیت ڈوبھال نے ویتنام کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع جنرل فان وان گیانگ سے بھی ملاقات کی۔ ہندوستانی سفارتی مشن کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان جاری دفاعی تعاون کا جائزہ لیا گیا اور دفاعی شعبے میں مشترکہ سرگرمیوں کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔