مالے: اجیت ڈوبھال کی مالدیپ کے وزیر دفاع سے ملاقات۔ دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 25-11-2026
مالے: اجیت ڈوبھال کی مالدیپ کے وزیر دفاع سے ملاقات۔ دفاعی اور سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
مالے: اجیت ڈوبھال کی مالدیپ کے وزیر دفاع سے ملاقات۔ دفاعی اور سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

 



مالے: ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے منگل کو مالدیپ کے وزیر دفاع و قومی خدمات حسن رشید سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات کولمبو سکیورٹی کنکلیو (CSC) کے قومی سلامتی کے مشیروں کی کونسل کے 8ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مالدیپ میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے ملاقات کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اجیت ڈوول اور حسن رشید نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مستحکم بنانے کے امکانات پر گفتگو کی۔

مالدیپ کی وزارت دفاع و قومی خدمات نے بھی اس ملاقات کو دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار قرار دیا۔وزارت نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وزیر دفاع حسن رشید نے ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے خیرسگالی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر خیالات کا تبادلہ ہوا اور مالدیپ و ہندوستان کے درمیان دیرینہ شراکت داری اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

کولمبو سکیورٹی کنکلیو کے قومی سلامتی کے مشیروں کی کونسل کا 8واں اجلاس 24 سے 26 نومبر تک مالدیپ میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس میں شریک ممالک بحر ہند کے خطے میں علاقائی سلامتی کے تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔یہ ملاقات کولمبو سکیورٹی کنکلیو کے نائب قومی سلامتی مشیروں کی سطح کے 9ویں اجلاس کے بعد ہوئی ہے۔ اس اجلاس کی میزبانی ہندوستان نے ستمبر میں ورچوئل طریقے سے کی تھی۔

اس میں بنگلہ دیش۔ مالدیپ۔ ماریشس۔ سری لنکا اور سیشلز کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔ہندوستان کی وزارت خارجہ کے مطابق رکن ممالک نے 20 نومبر 2025 کو نئی دہلی میں منعقدہ کولمبو سکیورٹی کنکلیو کے 7ویں قومی سلامتی مشیروں کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں اور 2025-2026 کے لیے طے شدہ تعاون کے روڈ میپ کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں پانچ اہم شعبوں کے تحت تربیتی اور صلاحیت سازی کے پروگراموں کے انعقاد میں ہونے والی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔شرکت کرنے والے ممالک نے بحر ہند کے خطے میں اہم سکیورٹی امور پر تعاون مضبوط بنانے اور انسانی امداد و آفات سے نمٹنے کے شعبوں میں اپنی شراکت داری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔