نائیجیریا: کشتی حادثے میں 26 افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-04-2022
نائیجیریا: کشتی حادثے میں 26 افراد ہلاک
نائیجیریا: کشتی حادثے میں 26 افراد ہلاک

 

 

ابوجا:نائجیریا کے شہر سوکوتو میں ہوئے ایک کشتی حادثے میں 21 خواتین سمیت پانچ بچوں کی موت ہو گئی۔

یہ اطلاع مقامی انتظامیہ نے دی ہے۔ ایجنسی فرانس پریس نے مقامی انتظامیہ کے ترجمان علیو دانتانی کے دیئے گیے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا ’’یہاں کے غوطہ خوروں نے 26 مسافروں کی لاشیں نکالی ہیں، جن میں 21 خواتین اور پانچ بچے شامل ہیں‘‘۔

دنتانی نے بتایا کہ منگل کی شام یہ کشتی دریائے شگری میں الٹ گئی۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ کشتی میں کتنے لوگ موجود تھے۔

بچاؤ مہم جاری ہے اور حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔