نائیجریا:مسلح افراد کےحملے میں 49 افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-07-2021
ایک اور حملہ
ایک اور حملہ

 

 

 افریقی ملک نائیجر میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 49 افراد ہلاک ہوگئے، وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 100 کے قریب مسلح افراد جو موٹرسائیکلوں پر سوار تھے، رات کے 3 بجے ٹکومو بانگو گاؤں پر حملہ کیا تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ وزارت دفاع کے مطابق ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی جب کہ حملہ آوروں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔