افغانستان میں نئی مہم :پاکستان مردہ باد ۔ اللہ اکبر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-08-2021
رات کو نکل رہے ہیں جلوس
رات کو نکل رہے ہیں جلوس

 

 

کابل : افغانستان میں اب پاکستان کے خلاف غم و غصہ پھوٹ پڑا ہے۔ طالبان کی آڑ میں خانہ جنگی کا کاحول پیدا کرنے کی سازش اب عوام کے سامنے عیاں ہے۔ اب افغانستان کے مختلف شہروں میں پاکستان کے خلاف نعرے گونج رہے ہیں۔ افغان اب جلوس کی شکل میں سڑکوں میں ہیں اور پاکستان مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔

 سوشل میڈیا پر حال میں ہی ایک ویڈیو آیا ہے جس میں ہرات میں عوامی غصہ کو دکھایا گیا ہے۔ لوگ پاکستان مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔

 حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ تحریک اب افغانستان کےمختلف شہروں میں پھیل گئی ہے۔

پاکستان مردہ باد ، اللہ اکبر ۔کے نعروں کی صدا ئیں اب مغرب میں ہرات سے شروع ہوئی اور اب شمال ، مشرق اور وسطی صوبوں میں پھیل گئی ہے۔  یاد رہے کہ اس سے قبل کابل میں افغان وزیر دفاع بسمہ اللہ خان کی رہاش گاہ پر کار بم حملہ ہوا تھا۔ جس کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ لوگوں نے جلوس کی شکل میں گشت کیا تھا۔

 طالبان کے خلاف نعروں نے اس بات کا ثبوت پیش کیا ہے کہ عوام اب طالبان کے جبر کا مقابلہ کرنے کے لیے سڑکوں پر اترنے سے بھی پیچھے نہیں رہیں گے۔