میانمار کے فوجی حکمراں آسیان کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کرسکتے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-08-2022
میانمار کے فوجی حکمراں آسیان کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کرسکتے
میانمار کے فوجی حکمراں آسیان کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کرسکتے

 

 

کامپونگ ساؤ: کمبوڈیا نے میانمار کے فوجی حکمران کے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے اجلاسوں میں شریک ہونے پر پابندی لگا دی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کمبوڈین وزارت خارجہ کی جانب سے سنیچر کو بتایا گیا کہ آسیان نے مل کر فیصلہ کیا ہے کہ تب تک میانمار کے فوجی حکمران اجلاس میں شریک نہیں ہو سکیں گے جب تک وہ امن پلان کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں کرتے۔

میانمار کے لیے کمبوڈیا نمائندہ خصوصی پراک سوکھون نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ’ایسا طریقہ کار اختیار کیا جائے جس سے ظاہر ہو کہ امن پلان کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے، اس کے بعد ہم مزید کوئی فیصلہ کرنے کے قابل ہوں گے۔‘

واضح رہے کئی سال سے مشکلات کے شکار ملک میانمار کی فوج نے منتخب آنگ سان سوچی کی حکومت کا تحتہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا اور اپنے مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا تھا جبکہ آنگ سان سوچی کو ’کرپشن کے جرم‘ میں پانچ سال کی سزا سنائی گئی ہے اور وہ آج کل جیل میں ہیں۔ (ایجنسی)