ویکسین لگوانے والے نابالغوں کو بھی عمرہ کی اجازت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-08-2021
ویکسین لگوانے والے نابالغوں کو بھی عمرہ کی اجازت
ویکسین لگوانے والے نابالغوں کو بھی عمرہ کی اجازت

 

 

جدہ

سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے بارہ سے اٹھارہ برس کے داخلی افراد بھی اب عمرے کے لیے اجازت نامے حاصل کر سکتے ہیں۔

پیر کو شروع ہونے والے عمرہ سیزن میں اب تک بارہ سے اٹھارہ برس کے افراد کے لیے تیرہ ہزار سے زیادہ اجازت نامے جاری کیے ہیں۔

ایس پی اے کے مطابق نائب وزیر حج و عمرہ عبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ عمرہ زائر اعتمرنا اور توکلنا ایپس کے ذریعے عمرہ اجازت نامے حاصل کر سکتے ہیں۔

انہو ں نے مزید کہا کہ اندرون ملک سے عمرہ، مسجد نبوی کی زیارت، مسجد الحرام میں نماز کے اجازت ناموں کے اجرا کے لیے ویکسین شرط ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت نے عمرہ سیزن شروع ہونے سے قبل متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے کیے ہیں تاکہ زائرین کے لیے ماحول کو محفوظ اور آسان بنا یا جا سکے۔

بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کو اپنے ملک کے سرکاری اداروں سے مصدقہ ویکسین سرٹیفکیٹ منسلک کرنا ہوگا۔ اس بات کی پابندی بھی کرنا ہوگی کہ مملکت میں منظور کردہ کوئی ایک ویکسین لی گئی ہو۔ (ایجنسی ان پٹ )