پاکستان: ایک بوڑھے شخص نے کی معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-08-2021
پاکستان: ایک بوڑھے شخص نے کی معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی
پاکستان: ایک بوڑھے شخص نے کی معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

 

 

 مظفرگڑھ

پاکستان کے ایک شہر مظفرگڑھ سے ایک دردناک واقعہ ہوا ہے، جب کہ ایک ضعیف انسان نے ایک معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔

  پولیس نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم 65 سالہ نظر حسین کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے تھانہ شہرسلطان کی حدود میں 7 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کو اسکول جاتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا ولیس کے مطابق 7 سالہ بچی کو ملزم نظر حسین نے اپنی کریانہ کی دوکان پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے ملزم نظر حسین کو حراست میں لے لیا ہے اور اس کے خلاف زیادتی کا مقدمہ بھی کرلیا گیا ہے۔

ملزم کی عمر 65 سال ہے، جب کہ متاثرہ بچی کو طبی معائنہ کرانے کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

رپورٹ آنے کے بعد ملزم کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔