مسجد نبوی: رمضان کے پہلےعشرے میں 60 لاکھ زائرین کی آمد

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-04-2022
رمضان کے پہلےعشرے میں 60 لاکھ زائرین کی مسجد نبوی میں آمد
رمضان کے پہلےعشرے میں 60 لاکھ زائرین کی مسجد نبوی میں آمد

 



 

سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 60 لاکھ سے زیادہ نمازی اور زائر مسجد نبوی پہنچے ہیں‘۔

 ذرائع کے مطابق’ پہلےعشرے کے دوران 63 لاکھ 98 ہزار 502 سے زیادہ زائرین اورایک لاکھ 32 ہزار345 سے زیادہ افراد نے ریاض الجنہ میں نمازیں ادا کی ہیں‘۔

مسجد نبوی کی انتظامیہ زائرین اور نمازیوں کو رمضان کے دوران آب زمزم کی سہولت فراہم کررہی ہے۔ انتظامیہ نے 12 لاکھ 85 ہزار 543 سے زیادہ آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کیں جب کہ 12 لاکھ 99 ہزار 510 سے زیادہ افطار پیکٹ روزے داروں کو فراہم کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حرمین شریفین کی انتظامیہ کے سیکریٹری انجینیئر اسامہ الحجیلی نے کہا تھا کہ ’اس سال رمضان کے دوران عمرہ زائرین بڑی تعداد میں مسجد الحرام پہنچ رہے ہیں۔

رمضان کے آغاز سے اب تک 20 لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین آ چکے ہیں‘۔

انجینیئر اسامہ الحجیلی نے بتایا کہ ’10 رمضان تک تقریبا 20 لاکھ عمرہ زائرین مسجد الحرام آ چکے ہیں‘