عمرے کے لیے دو کروڑ تیس لاکھ اجازت نامے جاری: وزارت حج

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-04-2022
عمرے کے لیے دو کروڑ تیس لاکھ اجازت نامے جاری: وزارت حج
عمرے کے لیے دو کروڑ تیس لاکھ اجازت نامے جاری: وزارت حج

 


ریاض : سعودی وزارت حج وعمرہ کے ترجمان انجینئرھشام السعید نے کہا ہے کہ عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 23 ملین عمرہ اجازت نامے جاری کیے جاچکے ہیں۔ سبق نیوز کے مطابق وزارت حج عمرہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ اس سال کورونا کی وبا پرقابو پانے کے بعد حرمین میں مکمل گنجائش کے ساتھ زائرین کی آمد کے سلسلے کو بحال کردیا گیا ہے۔

رمضان کے لیے پیشگی عمرہ پرمٹ کے حصول کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس سے نہ صرف اندرون مملکت بلکہ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین بھی مستفیض ہوسکتے ہیں۔

ترجمان وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ ماضی قریب میں بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائر مملکت پہنچنے کے بعد ہی عمرہ اجازت نامے حاصل کرسکتے تھے جبکہ اب اس سہولت کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے بیرون مملکت سے بھی عمرہ پرمٹ کے حصول کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

اب تک 56 ممالک سے آنے والےزائرین عمرہ پرمٹ کی اس سہولت سے مستفیض ہوچکے ہیں جن کی وجہ سے انہیں سہولت ہوتی ہے اور وہ اپنے ملک سے ہی عمرہ پرمٹ جاری کراسکتے ہیں۔ انجینئرھشام کا کہنا تھا کہ ہم عمرہ زائرین کو ارض حرمین میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ حرمین شریفین میں بہترین سہولتوں کے ساتھ ان کی خدمت کے لیے مستعد ہیں۔