افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 9 فوجی ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-03-2021
افغانستان میں حادثہ
افغانستان میں حادثہ

 

 

افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 9 فوجی ہلاک ہوگئے۔ افغان وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر وسطی افغانستان میں حادثے کا شکار ہوا اور اس میں سوار 9 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کےلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

افغان وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ حادثہ صوبہ میدان وردک میں پیش آیا اور ہلاک اہلکاروں میں عملے اور اسپیشل فورسز کے عہدیدار شامل ہیں۔ صوبائی عہدیداروں اور افغان وزات دفاع کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر جب لینڈ کر رہا تھا تو اسے راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کابل میں سرکاری ملازمین کی بس دھماکے کا نشانہ بنی جس کے نتیجے میں 4 شہری ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی بس کابل کے علاقے سر کوتل میں دھماکے کا نشانہ بنی جبکہ ذرائع کا کہنا تھا کہ بس میں وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ملازمین سوار تھے۔