مسجد نبوی ﷺ : آسمانی بجلی کے دل دہلا دینے والے مناظر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
مسجد نبوی ﷺ :آسمانی بجلی کے دل دہلا دینے والے مناظر
مسجد نبوی ﷺ :آسمانی بجلی کے دل دہلا دینے والے مناظر

 

 

 مدینہ منور : مسجد الحرام میں کلاک ٹاور پر بجلی گرنے کے حیران کن مناظر سامنے آنے کے بعد اب مسجد نبوی ﷺ میں بھی ایسے ہی مناظر زائرین کو دیکھنے کے لیے ملے ہیں۔ سوشل میڈیا پر مسجد نبوی ﷺ کی کچھ تصاویر و ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جس میں آسمانی بجلی کو کیمرے کی آنکھ نے خوبصورتی سے قید کر لیا۔

اس دیدہ زیب منظر کی تصاویر انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

مختلف ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابر رحمت برسنے کے بعد مسجد نبوی ﷺ میں موجود زائرین خوشی سے نہال ہیں اور اپنی عبادات میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے دنوں مکہ مکرمہ میں بنے کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ مکہ مکرمہ میں بارش کے دوران کلاک ٹاور پر بجلی گری۔