مسجد الحرام : پہلا جمعہ بغیر سماجی فاصلے کے ادا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-10-2021
مسجد الحرام : پہلا جمعہ بغیر سماجی فاصلے کے ادا
مسجد الحرام : پہلا جمعہ بغیر سماجی فاصلے کے ادا

 

 

مکہ : سعودی عرب میں کورونا وائرس کے ضوابط میں نرمی کے بعد آج مسجد الحرام میں پہلا جمعہ بغیر سماجی فاصلے کے ادا کیا گیا، تاہم اس موقع پر نمازیوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا۔

کورونا وائرس کے ضوابط میں نرمی کے بعد لوگ بڑی تعداد میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے حرم شریف پہنچے۔ اس موقع پر سربراہ حرمین شریفین شیخ عبدالرحمٰن السدیس کی جانب سے انتظامیہ کو سہولتوں کی فراہمی کی خصوصی ہدایت کی گئی تھی۔

بڑی تعداد میں عمرہ زائرین کی حرم شریف آمد حرمین انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام کے مزید 50 دروازے آج کھولے گئے، مسجد الحرام کے اندرونی صحن و ملحق راہداریوں کی ہمہ وقت سینیٹائزنگ بھی کی گئی۔

— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) October 22, 2021

حرمین انتظامیہ نے بتایا کہ مسجد الحرام کے مختلف مقامات پر 500 سے زائد خود کار سینیٹائزر بوتلیں لگائی گئیں، جبکہ لوگوں کو ماسک کا استعمال لازمی کرنے کی ہدایت کی گئی۔

حرمین انتظامیہ نے بتایا کہ مسجد الحرام میں مختلف مقامات پر 50 ہزار سے زائد آبِ زم زم کی بوتلوں کا خصوصی انتظام کیا گیا، 1 لاکھ لیٹر آبِ زم زم کولروں اور کین میں رکھا گیا۔ کورونا سے بچاؤ: مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ کا نیا منبر تیار حرمین انتظامیہ نے مزید بتایا ہے کہ جسمانی درجۂ حرارت چیک کرنے والے تھرمل کیمرے بھی حرم شریف میں مختلف مقامات پر نصب کیئے گئے۔

حرمین انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حرم شریف میں معمر اور معذور افراد کے لیے 5 ہزار الیکٹریکل اور سادہ وہیل چیئرز کا بندوبست بھی کیا گیا۔